قومی اسمبلی میں کورم کے مکمل نہ ہونے کے ذمہ دار نواز شریف ہیں‘ نواز شریف کے ہوتے پارلیمنٹ کی یہی صورتحال تھی‘ نواز شریف کی مہربانی ہے انہوں نے پارلیمنٹ کو اس مقام پر پہنچایا‘ ہم چاہتے ہیں کہ فاٹا کے عوام کو تمام حقوق دیئے جائیں‘ فاٹا کے عوام پاکستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں‘ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت مدت پوری کرے اور انتخابات بروقت ہوں

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 13 دسمبر 2017 15:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں کورم کے مکمل نہ ہونے کے ذمہ دار نواز شریف ہیں‘ نواز شریف کے ہوتے ہوئے بھی پارلیمنٹ کی یہی صورتحال تھی‘ نواز شریف کی مہربانی ہے انہوں نے پارلیمنٹ کو اس مقام پر پہنچایا‘ ہم چاہتے ہیں کہ فاٹا کے عوام کو تمام حقوق دیئے جائیں‘ فاٹا کے عوام پاکستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں‘ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے اور انتخابات بروقت ہوں۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک فاٹا کا مسئلہ حل نہیں ہوتا یہ صورتحال جاری رہے گی۔ ہم چاہتے ہیں کہ فاتا کے عوام کو تمام حقوق دیئے جائیں فاٹا کے عوام پاکستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ فاٹا کے امن کی ضمانت اس فیصلے سے منسلک ہے اپوزیشن حکومت سے مکمل تعاون کرے گی۔ قومی اسمبلی میں کورم کے مکمل نہ ہونے کے ذمہ دار نواز شریف ہیں۔ نواز شریف کی مہربانی ہے انہوں نے پارلیمنٹ کو اس مقام پر پہنچایا۔ نواز شریف کے ہوتے ہوئے بھی پارلیمنٹ کی یہی صورتحال تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں تمام معاملات پر بات ہوگی ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے اور انتخابات بروقت ہوں۔