شمالی کوریا سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں، امریکا

پیانگ یانگ کو جوہری ہتھیاروں کا راستہ چھوڑنا ہوگا،شمالی کوریا کو ایٹمی پروگرام سے دستبردار کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں، مسئلے پر طاقت کا استعمال ناکامی ہوگی تاہم امریکا شمالی کوریا کے خطرات کا جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کاتھنک ٹینک سے خطاب

بدھ 13 دسمبر 2017 15:41

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) امریکہ نے کہا ہے کہ ہم شمالی کوریا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن اس کے لیے اسے جوہری ہتھیاروں کے راستے کو چھوڑنا ہوگا۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا واشنگٹن کی اٹلانٹک کنسل تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو ایٹمی پروگرام سے دستبردار کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں، مسئلے پر طاقت کا استعمال ناکامی ہوگی تاہم امریکا شمالی کوریا کے خطرات کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شمالی کوریا سے براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن اس کے لیے پیانگ یانگ کو جوہری ہتھیاروں کا راستہ چھوڑنا ہوگا۔امریکی وزیرخارجہ کا موقف شمالی کوریا کی جانب سے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کے تقریبا دو ہفتے بعد سامنے آیا ہے جس میں شمالی کوریا نے دعوی کیا ہے کہ اس کے میزائل امریکی سرزمین کو باآسانی نشانہ بنا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :