سکیورٹی فورسز پر فائرنگ واقعہ کی شدید مذمت شہدانے اپنا آج کل پر قربان کرکے مثال قائم کی ‘لیگی رہنما

ملک کو ایٹمی قوت بنانیوالی جماعت مسلم لیگ(ن) ہی پاکستان کو معاشی ٹائیگر بنائیگی ،خود مختار، خوشحال اور مضبوط پاکستان ہماری منزل ہے جس کیلئے پارٹی نے محنت اورعزم کے ساتھ کام کیا ہے‘پرویز ملک ، خواجہ عمران نذیر

بدھ 13 دسمبر 2017 15:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نے کہا ہے کہ نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ سکینڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت نے جواں عمری میں مادر وطن کیلئے شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے اوراپنا آج قوم کے کل کیلئے قربان کرکے ایک اور روشن مثال قائم کی ہے، ملک کو ایٹمی قوت بنانے والی جماعت مسلم لیگ(ن) ہی پاکستان کو معاشی ٹائیگر بنائے گی،خود مختار، خوشحال اور مضبوط پاکستان ہماری منزل ہے اور اس منزل کو پانے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بے پناہ محنت اورعزم کے ساتھ کام کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اخلاص سے کی گئی کاوشوں کی بدولت پاکستان اپنی منزل کے قریب ہے۔

(جاری ہے)

ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنا پاکستان مسلم لیگ(ن) کا تاریخی کارنامہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں گفتگو کرتی ہوئے کیا۔اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،میاںمرغوب احمد،سید توصیف شاہ،ڈاکٹراسداشرف،عامر خان،تنویر ضیا بٹ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ دھرنوں اور لاک ڈائون کی منفی سیاست کے باوجود ترقی کا سفر رکنے نہیں دیا جبکہ خالی نعروں سے نیا پاکستان بنانے والوں نے عوام میں مایوسی پھیلائی اورملک کی خوشحالی کے سفر کو روکنے کی سازش کی۔ شکست خوردہ ان عناصر کی سیاست جھوٹ، بے بنیاد الزامات اوردشنام طرازی کے گرد گھوم رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :