الیکشن کمیشن چودہ دسمبر معذوروں کے عالمی دن کے طورپر منائیگا

بدھ 13 دسمبر 2017 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی 14 دسمبر 2017ء معذروں کے عالمی دن کے طور پر منا ئے گا۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا کی سربراہی میں معذروں کا عالمی دن الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں منا یا جائے گا جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے افسران کے علاوہ سول سوسائٹی آرگنائز یشن معذور خواتین وحضرات بھی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس دن کو منانے کا مقصد معذور افراد کو ووٹ کی اہمیت سے اجاگر کرنا اور انھیں الیکٹورول سسٹم میں شامل کرنا ہے تاکہ معذور افراد بھی اپنا حق رائے دہی پولنگ اسٹیشن پر جا کر بھر پور طریقے سے ادا کر سکیں۔ معذور افر اد کی سہولت کیلئے الیکشن کمیشن نے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریوں کو خصوصی طور پر ہدایات جاری کی ہیں کہ مجوزہ پولنگ اسٹیشنز کی عمارتوں میں خصوصی بنائیں تاکہ معذور اور دیگر بیمار افراد اپنا حق رائے دہی پولنگ اسٹیشنز پر باآسانی استعمال کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :