آر پی او کاایجوکیٹر پولیس پبلک سکول سرگودھاکا دورہ

بدھ 13 دسمبر 2017 15:40

سرگودھا۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا ڈاکٹر محمد اخترعباس نے دی ایجوکیٹر پولیس پبلک سکول سرگودھاکا دورہ کیا اور زیر تعمیرہائی سکول بلاک کا جائزہ بھی لیا،اس موقع پرسکول کے بچوں نے آرپی او کو پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے ان کا استقبال کیا جبکہ سکول کی پرنسپل نے تمام کلاس رومز کا دورہ کروایا،انہوں نے بچوں سے ان کے سلیبس کے متعلق سوالات پوچھے،بچوں کے تعلیمی معیار پر اطمینان کا اظہار کیا،اس کے بعد پرنسپل نے کمپیوٹر لیب ، پلے گراونڈ اور لائبریری کا دورہ بھی کروایا۔

متعلقہ عنوان :