حکومت نے ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے انقلابی اقدامات کئے،چوہدری مشتاق گل

بدھ 13 دسمبر 2017 15:40

سرگودھا۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء)پاکستان مسلم لیگ( ن) مینارٹی ونگ سرگودہا کے ضلعی صدر چوہدری مشتاق گل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرمحمد نواز شریف اوروزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف پاکستان کی پہچان اور ملک و قوم کی ترقی کا نشان ہیں،مخالفین کے تمام ترحربے ناکام رہیں گے ،گزشتہ روز میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہر دور ِحکومت میں پاکستان کو مضبوط بنایا، ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے انقلابی اقدامات کئے ،جن کی بدولت دنیا بھر میں ملکی وقار بلند ہوا،انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان محض اپنی سیاست کوچمکانے اور خود کو زندہ رکھنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ( ن) کیخلاف سازشوں میں مصرو ف ِ عمل ہیں،جسکا مقصد ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹانا ہے ،مخالفین ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی اپنے منفی ارادوں میں قطعاً کامیاب نہ ہوں گے۔