مردم و خانہ شماری 2017ء کے پانچ فیصد بلاکس کا ازسرنو جائزہ کے لئے اقدامات کا آغاز

بدھ 13 دسمبر 2017 15:37

مردم و خانہ شماری 2017ء کے پانچ فیصد بلاکس کا ازسرنو جائزہ کے لئے اقدامات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کی روشنی میں مردم و خانہ شماری 2017ء کے پانچ فیصد بلاکس کا از سر نو جائزہ یا تصدیق کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے، تھرڈ پارٹی سے مردم شماری کے چاروں صوبوں، اسلام آباداور فاٹا کے پانچ فیصد بلاکس کا از سر نو سروے کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان شماریات بیورو کے ذرائع کے مطابق پنجاب کے 36 اضلاع کے 4350 بلاکس میں 217 بلاکس میں از سرنو سروے کرایا جائے گا۔

سندھ کے 29 اضلاع کے 1957بلاکس میں سے 97، خیبر پختونخواکے 25 اضلاع کے 1079 بلاکس میں سے 54، بلوچستان کے 32 اضلاع کے 510بلاکس میں سے 25 ، اسلام آباد کے 76بلاکس میں سے 4 اور فاٹا کے 205 بلاکس میں سے 10بلاکس میں از سر نوجائزہ یا تصدیق کرایا جائے گا۔ اس طرح ملک بھر میں 8177 بلاکس میں سے 407بلاکس میں از سر نو جائزہ یا تصدیق کا عمل مکمل کرایاجائے گا اس کے لئے تھرڈ پارٹی کی خدمات حاصل کرنے کے لئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔