الیکشن کمیشن اس سال بھی 14 دسمبر 2017ء کو ’’معذروں کے عالمی دن‘‘ کے طور پر منا ئے گا

بدھ 13 دسمبر 2017 15:37

الیکشن کمیشن اس سال بھی 14 دسمبر 2017ء کو ’’معذروں کے عالمی دن‘‘ کے طور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی 14 دسمبر 2017ء کو ’’معذروں کے عالمی دن‘‘ کے طور پر منا ئے گا۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا کی سربراہی میں تقریب الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میںہو گی جس میں الیکشن کمیشن کے افسران کے علاوہ سول سوسائٹی آرگنائز یشن معذور خواتین وحضرات بھی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس دن کو منانے کا مقصد معذور افراد کو ووٹ کی اہمیت سے اجاگر کرنا اور انھیں الیکٹورول سسٹم میں شامل کرنا ہے تاکہ معذور افراد بھی اپنا حق رائے دہی پولنگ اسٹیشن پر جا کر بھر پور طریقے سے ادا کر سکیں۔ معذور افر اد کی سہولت کے لئے الیکشن کمیشن نے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹری صاحبان کو خصوصی طور پر ہدایات جاری کی ہیں کہ مجوزہ پولنگ سٹیشنز کی عمارتوں میں خصوصی ریمپس بنائیں تاکہ معذور اور دیگر بیمار افراد اپنا حق رائے دہی پولنگ اسٹیشنز پر باآسانی استعمال کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :