کم از کم 20روپے کا بیلنس لوڈ کروائیں اور فری میٹرو بس کارڈ حاصل کریں

بدھ 13 دسمبر 2017 15:27

کم از کم 20روپے کا بیلنس لوڈ کروائیں اور فری میٹرو بس کارڈ حاصل کریں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13دسمبر2017ء):وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے میٹرو بس پر سفر کرنے والے مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے میٹرو بس کارڈ فری فراہم کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔تفصیلات کے مطابق میٹرو بس پر سفر کرنے والے حضرات20روپے کا لوڈ کروا کر 130روپے والا بس کارڈ فری میں حاصل کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جن مسافروں کی عمر 18سال سے کم ہے وہ اپنے ب فارم کاپی کے ساتھ اپنے والدین کا شناختی کارڈ دکھا کر میٹرو بس کارڈ فری میں حاصل کر سکتے ہیں جبکہ اس سہولت کا آغاز 16دسمبر سے کیا جائے گا ۔

کوئی بھی مسافر اس سہولت سے ایک مرتبہ ہی فائدہ اُٹھا سکتا ہے، کارڈ گم ہونے کی صورت 130روپے کی ادائیگی پر کارڈ حاصل کرنا ہو گا ۔16دسمبر سے تمام حضرات مفت میٹرو بس کارڈ حاصل کرنے کے لئے صبح6بجے سے رات 10بجے تک کسی بھی بھی میٹرو بس سٹیشن یا کارڈ سیل پوائنٹس سے حاصل کر سکتے ہیں ۔