ہزارہ ڈویژن میں سوئی گیس کے کم پریشر کا رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر نے نوٹس لے لیا

بدھ 13 دسمبر 2017 15:35

ہزارہ ڈویژن میں سوئی گیس کے کم پریشر کا رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) ہزارہ ڈویژن میں سوئی گیس کے کم پریشر کا رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر نے نوٹس لے لیا۔ ایم ڈی سوئی نادرن گیس کو گیس پریشر میں کمی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فی الفور گیس کے پریشر کو بہتر بنانے اور اس مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر مستقل طور پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد اور مانسہرہ سمیت ہزارہ ڈویژن میں سوئی گیس کے کم پریشر پر ایم این اے کیپٹن صفدر نے نوٹس لیتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا اور ایم ڈی سوئی نادرن کو فی الفور گیس کے پریشر کو ترجیحی بنیادوں پر مستقل طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوںمیں ہزارہ کے کم پریشر کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔