ْتحصیل ناظم ایبٹ آباد اسحق ذکریا کی ہدایات پر پانی کے ٹینکوں کی صفائی کا کام شروع ہو گیا

بدھ 13 دسمبر 2017 15:35

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) تحصیل ناظم ایبٹ آباد محمد اسحق ذکریا کی ہدایات پر پانی کے ٹینکوں کی صفائی کا کام شروع ہو گیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں جناح ٹینک کی صفائی مکمل کر کے کلورنیشن کے بعد پانی کی سپلائی شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

جناح ٹینک جب سے بنا ہے اس کے بعد سے کسی کو بھی اس کی صفائی کا خیال نہیں آیا بلکہ تمام ٹینکوں کی صفائی نہیں کروائی گئی۔

تحصیل ناظم نے واسا کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شہر میں پانی کے مسئلہ پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے متعدد ٹیوب ویل جو ناکارہ ہو گئے تھے، کو فی الفور بحال کرواتے ہوئے پانی کی سپلائی شروع کروا دی جس سے پانی کا مسئلہ قدرے حد تک کم ہو گیا۔ تحصیل ناظم کے اس اقدام پر عوام نے تحصیل ناظم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :