سرگودھا اور گردونواح میں بدھ کے روز بھی دھند کی چادر چھائی رہی

بدھ 13 دسمبر 2017 15:35

سرگودھا۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء)سرگودھا اور گردونواح میں بدھ کے روز بھی دھند کی چادر چھائی رہی ،صبح سویرے ہی دھند نے سرگودھا اور گردونواح کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ سرد ہوا چلنے کی وجہ سے سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔