(ن) لیگ کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی،ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی

بدھ 13 دسمبر 2017 15:30

سرگودھا۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن ِقومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ حلقہ بند یوں کا بل پا س نہ کر انے میں بعض عنا صر کی سازشوں اور مفاد پرستی کا بڑا دخل ہے،ا گر حلقہ بندیو ں کا بل پاس نہ ہو ا تو الیکشن ملتو ی کر انے کی سازش کامیاب ہو سکتی ہے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انکا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ( ن) بر وقت عام انتخا با ت کاا نعقاد چاہتی ہے تاکہ ملک میں جمہوریت کی گا ڑ ی رواں دواں ر ہے جو لو گ عا م انتخا با ت ملتوی کرانا چاہتے ہیں و ہ ملک وقو م سے مخلص نہیں ہے،حکومت عا م انتخا با ت کے بر وقت انعقاد کو ہر صور ت یقینی بنا ئیگی،حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور2018ء میںہونے وا لے عام انتخابات بھی پاکستان مسلم لیگ( ن) اپنی کارکردگی کی بنا پر جیتے گی اور ورثے میں ملے ہو ئے مسائل اوربحرا نو ں سے نجا ت کا سلسلہ جار ی ہے۔

متعلقہ عنوان :