26 ترقیاتی سکیموں کیلئے آٹھ کروڑ 42 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری

بدھ 13 دسمبر 2017 15:30

سرگودھا۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء)ڈپٹی کمشنر سرگودہالیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2017-18ء کے دوران پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی(پی ایچ ای) کی 26 ترقیاتی سکیموں پر آٹھ کروڑ 42 لاکھ 75ہزا ر روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی گئی ہے ،وہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی(پی ایچ ای) کے اجلاس کی صدارت کرر ہے تھے ،اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی(پی ایچ ای) ملک جاوید نسیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) طارق خان نیازی، چیف آفیسر کارپوریشن رانا جمیل اختر ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ شفیق الرحمان نیازی، رانا شاہد عمران، میاں طاہر جمیل کے علاوہ دیگر سٹاف نے شرکت کی،اجلاس کو بتایا گیاکہ ٹاہلی چوک نیو سٹیلائٹ ٹاؤن میں بیس لاکھ روپے کی لاگت سے گلاس ہاؤس کی تعمیر جاری ہے ،پی ایچ اے کی نرسری کی اپ گریڈیشن پر 19لاکھ 46ہزار روپے خرچ ہو رہے ہیں ،ڈی سی ہاؤس کی دیوار کے ساتھ لائٹس اورپینا فلیکس پر چھ لاکھ ‘ جناح ہال کی عمارت پر ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کیلئے 9لاکھ ‘ جھال چکیاں چوک پر تکون کی تز ئین وآرائش پر بیس لاکھ ‘ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایک کمرے کی تعمیر پر بارہ لاکھ 19ہزار ‘ گرین بیلٹ میںپھولوں کی سپلائی کیلئے سترہ لاکھ 66 ہزار ‘ مولا بخش ہسپتال میں پارکنگ ایریا پر چو دہ لاکھ 80ہزار روپے‘ سرکٹ ہاؤس کے لان کی بہتری کیلئے ڈھائی لاکھ ‘ فلٹریشن پلانٹ لاری اڈا کے کمرے کی تعمیرپر آٹھ لاکھ ‘ 33 بلاک پارک میں سہولیات کی فراہمی پر پندرہ لاکھ ‘ لاری اڈا کے لان کی ڈویلپمنٹ پر تیس لاکھ ‘ جنرل بس سٹینڈ میں بجلی کے پول اور لائٹس کی فراہمی پر 46لاکھ ستر ہزار ‘ سرگودہا شہر میں آلودگی کے کنٹرول کیلئے پودے لگانے اور خوبصورتی کیلئے 19لاکھ چودہ ہزار ‘ بلاک 34 میںپارک کی تزئین وآرائش پر بارہ لاکھ 63ہزار ‘ چونگی نمبر 9 کے سا تھ نہر کے کنارے خوبصورتی کیلئے سترہ لاکھ ‘ پی ایچ اے کی دیوار کی تعمیر پر چودہ لاکھ ‘ مولابخش ہسپتال کے سامنے جنگلہ اور ہارٹیکلچر ورک پر ایک لاکھ ساٹھ ہزار ‘ سٹیڈیم روڈپر گرین بیلٹ ‘لائٹس او رٹف پیور کی فراہمی پر 19لاکھ ‘ اس کے علاوہ سرگودہا شہر میں تین پارکس ‘ تین چوکس اور تین اوور ہیڈ برجزپر لائٹنگ کے علاوہ پی ایچ اے کی نرسری کے قیام کے علاوہ لاہور روڈ ‘ کلب روڈ ‘گور نمنٹ گرلز ڈگری کالج ‘ چاندی چوک کے ساتھ ‘ قینچی موڑ سے جناح کالونی کے ساتھ ‘ ڈی بلاک ‘ یوسف پارک اور 78 پل کی خوبصورتی اور تزئین وآرائش پر پانچ کروڑ بیس لاکھ کے اخراجات ہو رہے ہیں،علاوہ ازیں اجلاس میں مستقبل کی سکیمیں بھی زیر بحث آئیں جن میں ڈی پی او دفتر کے سامنے خیا م چوک سے جیل رو ڈ تک ‘کمشنر ہاوس سے جیل روڈ ‘ کلب چوک سے جیل روڈ ‘ پاسپورٹ آفس سے زید ی چوک ‘ میلہ منڈی روڈ اور میلہ منڈی سے پولیس لائن لنک روڈ پر گرین بیلٹ کی ڈویلپمنٹ کے علاوہ بائی پاس او رکمپنی باغ میں شجرکاری کے منصوبے بھی مستقبل کے پلان میں شامل ہیں۔