حکومت فاٹا اصلاحات سے پیچھے ہٹ رہی ہے ،ْسید نوید قمر

حکومت کے پاس فاٹا کے حوالے سے کوئی بات ہے تو ہم اسے سننے کو تیار ہیں ،ْ انٹرویو

بدھ 13 دسمبر 2017 15:09

حکومت فاٹا اصلاحات سے پیچھے ہٹ رہی ہے ،ْسید نوید قمر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نوید قمرنے پارلیمنٹ میں قانون سازی کے دو اہم معاملات فاٹا اصلاحات اور نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات پیپلز پارٹی ہی نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے اراکین کا عرصہ دراز سے مطالبہ ہے۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ حکومت نے فاٹا اصلاحات کا بل پیش کیا جس کی کاپیاں اب تک ہمارے پاس پڑی ہوئی ہیں لیکن اس کے بعد بل کو حکومت کی جانب سے اچانک غائب کر دینا یہ تاثر دے رہا ہے کہ حکومتی حلقے اس معاملے میں الجھن کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے چھ یا آٹھ ماہ کے عرصے میں سب سے مشاورت کے بعد ایک پیکج بنایا جس کا ایک چھوٹا سا حصہ نفاذ کے لیے لایا جا رہا ہے، جس میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانا ہے یعنی فاٹا کے عوام کو دیگر پاکستانیوں کی طرح حقوق فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

نوید قمر کا کہنا تھا کہ حکومت فاٹا اصلاحات سے پیچھے کیوں ہٹ رہی ہی اگر حکومت کے پاس فاٹا کے حوالے سے کوئی بات ہے تو ہم اسے سننے کو تیار ہیں لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک چیز ایک ہاتھ سے دے کر دوسرے ہاتھ سے واپس لے لی جائے۔

سینیٹ میں حلقہ بندیوں کے بل سے متعلق انہوں نے کہا کہ اگر میری حکومت ہوتی تو میں کیا کرتا کیا حکومت نے یہ ثابت کیا کہ ان کی جانب سے اس معاملے پر مکمل کوشش کی گئی ہی ان کے تمام اراکین اور اتحادی سارے عمل میں موجود رہے ہیں قانون سازی حکومت کا کام ہوتا ہے حزب اختلاف اس میں صرف مدد کرتی ہے، لیکن حکومت کی جانب سے اس معاملے میں کوئی سنجیدگی نظر نہیں آتی۔

متعلقہ عنوان :