ملتان ،ْجوڈیشل کمپلیکس میں سہولتوں کی عدم فراہمی پر وکلاء کا احتجاج ،ْتوڑ پھوڑ

مشتعل وکلاء نے عدالت کے دروازے، کھڑکیاں اور شیشے توڑ دیئے وکلاء کے احتجاج کے نتیجے میں جو نقصان آج ہوا ہے ،ْ پہلے اسے درست کیا جائیگا ،ْ پھر مزید سہولیات کی فراہمی ہوگی ،ْرانا ثناء اللہ

بدھ 13 دسمبر 2017 15:09

ملتان ،ْجوڈیشل کمپلیکس میں سہولتوں کی عدم فراہمی پر وکلاء کا احتجاج ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) نیو جوڈیشل کمپلیکس میں سہولتوں کی عدم فراہمی پر ملتان میں مشتعل وکلاء نے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی ،ْمشتعل وکلاء نے عدالت کے دروازے، کھڑکیاں اور شیشے توڑ دیئے ،ْڈنڈوں اور کرسیوں کا بھی آزادانہ استعمال کیا ،ْاس موقع پر شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو جوڈیشل کمپلیکس میں 55 کمرہ عدالت میں وکلاء نے داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہاکہ وکلاء کے احتجاج کے نتیجے میں جو نقصان آج ہوا ہے ،ْ پہلے اسے درست کیا جائے گا اور پھر مزید سہولیات کی فراہمی ہوگی ،ْجس میں کافی وقت لگے گا۔وزیر قانون نے کہا کہ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وکلاء کی منت سماجت کرے اور مظاہرہ کرنے والے معزز وکلاء کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم وکلاء سے مذاکرات کے ذریعے معاہدہ کرنے کی کوشش کریں گے اور اگر اس حوالے سے مشکلات پیش آئیں تو کسی اور کو شامل کرکے معاہدہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :