مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت کی تبدیلی سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہونگے ،ْخواجہ آصف

مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی، عالمی روایات اور ریاستی طرز عمل کے خلاف ہے ،ْوزیر خارجہ

بدھ 13 دسمبر 2017 15:09

مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت کی تبدیلی سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہونگے ..
استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء)وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت کی تبدیلی سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہونگے ۔ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت تبدیل کرنے سے متعلق اعلان سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی، عالمی روایات اور ریاستی طرز عمل کے خلاف ہے۔وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے ،ْ ہماری پارلیمنٹ نے متفقہ قراردادوں کے ذریعے امریکی اعلان کی مذمت کی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کے جذبات بھی عالمی برادری کے جذبات میں شامل ہیں ،ْدنیا بھر کے لوگ امریکی فیصلے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ اجلاس کے دوران امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے اعلان کی 57 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے شدید مذمت کی ۔