مسلم اُمہ کی قیادت سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ملاقاتیں، شہبازشریف کو خصوصی پذیرائی حاصل

ترک اور فلسطینی صدور سے بھی ملاقاتیں کیں، بیت المقدس کے حوالے سے امریکی اعلان کی شدید مذمت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 دسمبر 2017 14:49

مسلم اُمہ کی قیادت سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ملاقاتیں، شہبازشریف ..
استنبول (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2017ء) :وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے او آئی سی کے اجلاس سے قبل مسلم اُمہ کی نمایاں قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی یہ ملاقاتیں انٹرنیشنل میڈیا کے لیے مرکزِ نگاہ بن گئیں۔ترک صدر کی جانب سے ا و آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کو خصوصی پذیرائی حاصل ہوئی ۔جبکہ فلسطینی صدر محمود عباس نے بھی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ خصوصی دعوت نامہ پر شہبازشریف کی شرکت پر اظہارتشکر کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہرمشکل گھڑی میں پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملائے کھڑا ہے، ہم کسی بھی ایسے اقدام کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں جس سے فلسطین کے امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہو۔اُن کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے مسئلے پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے پورے عالم اسلام کی ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ مشرق وسط"ی میں امن کوسبوتاژکرسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :