اسحاق ڈار لندن سے امریکہ جانے کے تیار ، اسحاق ڈار کو ائیر ایمبولینس میں امریکہ منتقل کیا جائے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 دسمبر 2017 14:43

اسحاق ڈار لندن سے امریکہ جانے کے تیار ، اسحاق ڈار کو ائیر ایمبولینس ..
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2017ء) : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے بعد اب لندن سے بھی بھاگنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کو لندن سے امریکہ منتقل کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسحاق ڈار کو لندن سے واشنگٹن ڈی سی ایک ائیر ایمبولینس میں منتقل کیا جائے گا۔ لندن سے واشنگٹن ڈی سی کے لیے ائیر ایمبولینس پرواز کے دوران تین رکنی ڈاکٹرز پر مشتمل ایک بورڈ بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔

جو دوران پرواز اسحاق ڈار کی طبیعت اور ان کی صحت کا خیال رکھے گا۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار علاج کی غرض سے امریکہ روانہ ہو رہے ہیں جس کی تصدیق با خبر ذرائع نے بھی کی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسحاق ڈار کی امریکہ منتقلی اور ائیر ایمبولینس کا انتظام حکومت پاکستان کرے گی ۔اور اس ضمن میں حکومت پاکستان نے ایک عرب دوست ملک کے سربراہ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ امریکہ میں اسحاق ڈار چھ ہفتوں کے لیے قیام کریں گے۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز لندن میں مقیم ہیں۔ رواں ہفتے ان کی پاکستانی روانگی کے بعد اسحاق ڈار بھی رواں ہفتے ہی امریکہ روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ 6 ہفتے قیام کے دوران اپنا علاج کروائیں گے۔

متعلقہ عنوان :