حکومت نیشنل ایکشن پلان پر مکمل طور پر عملدرآمد کرائے،

ڈالر کی قدر میں اضافے پر سنجیدگی سے غور کرے، آفتاب شیرپائو

بدھ 13 دسمبر 2017 14:55

حکومت نیشنل ایکشن پلان پر مکمل طور پر عملدرآمد کرائے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی آفتاب احمد خان شیر پائو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی لہر مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی، نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرانے کی ضرورت ہے، ڈالر کی قدر میں اضافے کے اثرات اچھے نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں ابھی تک دہشت گردی مکمل طورپر ختم نہیں ہوئی، حکومت کو نیشنل ایکشن پلان کے مکمل طور پر عملدرآمد کرانے کی ضرورت ہے تاکہ اس کے مقاصد حاصل ہوسکیں اور ملک میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہو سکے۔

انہوں نے کہاکہ اب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی طرف سے جانا ہے اس وجہ سے اس ڈالر کی قدر میں اضافہ کیا جا رہا ہے، اس سے ایکسپورٹ میں اضافہ ہو گا ۔ آفتاب احمد خان نے کہاکہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے ملک کے قرضہ جات بھی بڑھ جائیں گے۔ حکومت کو اس حوالے سے سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :