وطن عزیز کی حفاظت کیلئے پاک فوج اور عوام کی قربانیاں بے مثال ہیں ‘چوہدری اختر علی خاں

حکومتی اقدامات سے پاکستان بہت جلد دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا

بدھ 13 دسمبر 2017 14:52

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) وطن عزیز کی حفاظت کیلئے پاک فوج اور عوام کی قربانیاں بے مثال ہیں دشمنانِ ملت کے ناپاک عزائم پاکستانی قوم کے عزائم کو کمزور نہیں کرسکتے۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے چودھری اختر علی خاں ،سماجی سیاسی رہنما رانا نعیم اقبال اور سینئر مسلم لیگی رہنما محمد اسلام مغل نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان ہماری آن اور شان ہے اسے ہم سب نے مل کر توانا اور خوشحال بنانا ہے ،نفاق اور انتشار سے ملک اور قومی وحدت کو سنگین نقصان پہنچ رہا ہے جس سے ملک ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتا ہے اس لئے وقت کا تقاضا ہے کہ پوری اتحاد اتفاق کی پوری قوت سے آگے بڑھے اور پاکستان کی تیز رفتار ترقی میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف عوامی فلاح و بہبود کیلئے مثالی اقدامات کر رہے ہیں اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومتی اقدامات سے پاکستان بہت جلد دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا مسلم لیگ ن پاکستان میں ترقی کی علامت ہے جس نے اقتدار عوام کی خدمت کیلئے حاصل کیا مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بدولت مخالفین کو آئندہ الیکشن میں شکست دے گی۔

متعلقہ عنوان :