ملک بھر میں یوم سقوط ڈھاکہ 16دسمبر کو منایا جائے گا

بدھ 13 دسمبر 2017 14:52

ملک بھر میں یوم سقوط ڈھاکہ 16دسمبر کو منایا جائے گا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) ملک بھر میں 16دسمبر بروز ہفتہ کو یوم سقوط ڈھاکہ منایا جائے گا ۔ اس عظیم سانحہ کے حوالے سے سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین سقوط ڈھاکہ کے عوامل پر روشنی ڈالیں گے ۔

(جاری ہے)

پرنٹ میڈیا میںسقوط ڈھاکہ کے حوالے سے خصوصی مضامین شائع ہونگے جبکہ الیکٹرانک میڈیا اور ریڈیو پربھی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔سانحہ مشرقی پاکستان 46برس قبل 16دسمبر 1971کو پیش آیا ۔