ابوظہبی ، غیر اخلاقی ویڈیوز انٹرنیٹ پر ڈالنے پر عورت کو جیل کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 13 دسمبر 2017 14:25

ابوظہبی ، غیر اخلاقی ویڈیوز انٹرنیٹ پر ڈالنے پر عورت کو جیل کی سزا
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2017ء) ابو ظہبی میں ایک عرب خاتون کو ایک سے زیادہ غیر اخلاقی ویڈیوزآن لائن پوسٹ کرنے پر گرفتارکر لیا گیا۔ مقامی عرب ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق ابو ظہبی میں سائبر کرائم کورٹ نے تحقیقات کے بعد یہ ثابت ہونے پر گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے کہ خاتون نے سماجی نیٹ ورکنگ سائٹس - سنیپ چیٹ، انسٹا گرام اور ٹویٹر پرغیر اخلاقی ویڈیوز کو فروغ دینے کے لئے اکاؤنٹس بنائے ہیں ۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل آفس نے کہا کہ انہوں نے انٹرنیٹ پر عورت کی سرگرمیوں کی نگرانی کی تھی اور انھیں تحقیقات کے ذریعے یہ پتہ چلا کہ اس خاتون سے متعلق حاصل ہونے والی شکایات درست ہیں اور اسنے متحدہ عرب امارات کے سائبرقوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ اٹارنی جنرل آفس کو تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ عورت نے سماجی میڈیا پر دامنی کے نام سے اکاؤنٹ بنایا تھا جس پر وہ غیر اخلاقی ویڈیوز شائع کرتی تھی جو کہ متحدہ عرب امارات کے اخلاقی قوانین کے خلاف ہے۔ ابو ظہبی ہولیس کے مطابق خاتون پولیس کی حراست میں ہے اور جلد ہی کاروائی پوری کرکے اس کا مقدمہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :