Live Updates

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے مداح جوڑے نئے سیلفی کے لیے اپنئی فلائٹ مس کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 دسمبر 2017 14:22

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے مداح جوڑے نئے سیلفی کے لیے اپنئی فلائٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2017ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان چونکہ سابق کرکٹر بھی رہ چکے ہیں لہٰذا دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی تعداد ان گنت ہے۔ عمران خان کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے ان کے مداح کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، حال ہی میں ایک شادی شدہ جوڑے نے کپتان کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے اپنی فلائٹ ہی مس کر دی۔

(جاری ہے)

کراچی کے نجی ہوٹل میں ایک شادی شدہ کراچی سے اسلام آباد کے لیے اُڑان بھرنے ہی والا تھا کہ انہیں معلوم ہوا کہ عمران خان اسی ہوٹل میں چلے آرہے ہیں۔

یہ سنتے ہی کپتان کے دیوانوں نے فلائٹ ٹکٹ کینسل کیا اور کپتان کا انتظار کرنے لگے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹکٹ کینسل کرنے والے شخص نے بتایا کہ یہاں موجود سکیورٹی نے عمران خان کی آمد کے بارے میں بتایا جس کے بعد میں ان سے ملنے کے لیے کافی پُراُمید ہو گیا۔ میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں اسی لیے میں نے ٹکٹ بھی کینسل کیا تاکہ ان سے ملاقات کر سکوں۔ گھنٹے بھر کے انتظار کے بعد جب عمران خان آئے تو انہوں نے اپنے مداحوں کی خواہش پوری کر دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات