بھارتی خاتون نے شوہر کو قتل کر کے آشنا کو اس کی شناخت دے دی

کھانے کی ٹیبل پر آشنا کا مقتول شوہر کا پسندیدہ کھانا کھانے سے انکار نے خاتون کو پھنسوادیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 دسمبر 2017 13:49

بھارتی خاتون نے شوہر کو قتل کر کے آشنا کو اس کی شناخت دے دی
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2017ء) : 27 سالہ بھارتی خاتون نے اپنے شوہر کو قتل کر کے آشنا کو اس کی پہچان دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع نگار کلنور میں 27 سالہ سواتھی نامی خاتون اپنے شوہر کی بجائے اپنے آشنا کے ساتھ زندگی گزارنے کی خواہشمند تھی۔ سواتھی ایک پرائیویٹ اسپتال میں بطور نرس کام کرتی تھی جبکہ اس کی شادی تین سال قبل سدھاکر نامی ایک شخس سے ہوئی جس سے اس کا ایک بچہ بھی ہے۔

سواتھی اسپتال میں ایک فزیو تھیراپسٹ راجیش سے ملی جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے۔ سواتھی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے اور ساتھ رہنے کا منصوبہ بنایا۔ منصوبے کے تحت دونوں نے مل کر پہلے شوہر کو قتل کرکے اس کی لاش ٹھکانے لگائی۔

(جاری ہے)

کسی کو سدھاکر کے غائب ہونے پر کسی قسم کا شک نہ ہو اسی لیے منصوبے کے دوسرے مرحلے میں سواتھی نے اپنے دوست کی مرضی سے اس کے چہرے پر تیزاب پھینکا تاکہ وہ پہچاننے کے قابل نہ رہے اور بعد ازاں اسے پلاسٹک سرجری کروا کر اپنے شوہر سدھاکر کی حیثیت سے سب کے سامنے لایا جا سکے۔

منصوبے کے تحت سواتھی نے اپنے آشنا راجیش کے چہرے پر تیزاب پھینکا اور سُسرالیوں کو بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے ان پر حملہ کیا ہے۔راجیش کا ٹریٹمنٹ شروع ہوا اور سواتھی کے سُسرالی بھی راجیش ہی کو اپنا بیٹا سمجھ بیٹھے۔ سواتھی کا آشنا کے ساتھ مل کر بنایا گیا یہ منصوبہ کامیاب ہونے ہی والا تھا کہ ''مٹن سُوپ'' نے ساری کہانی پلٹا دی۔ کھانے کی میز پر راجیش نے سدھاکر کا پسندیدہ سُوپ یہ کہہ کھانے سے انکار کر دیا کہ وہ سبزی خور ہے۔

شک پڑنے پر سُسرالیوں نے پولیس سے تفتیش کی سفارش کی۔سدھاکر کے اہل خانہ نے نے پولیس کو بتایا کہ کئی رشتہ داروں کی شناخت سے متعلق جب اس سے سوال کیا تو سدھاکر کا روپ اختیار کرنے والا راجیش چُپ اختیار کر کے اشاروں میں باتیں کرنے لگ جاتا تھا۔ پولیس کی تفتیش میں اصل کہانی کھُل کر سامنے آئی۔ دوران تفتیش سواتھی نے اپنے جُرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بیان دیا کہ کا کہنا تھا کہ اس نے بھارتی فلم سے متاثرہوکریہ منصوبہ بنایا تھا۔

اور راجیش کی مدد سے اپنے شوہر سدھاکر کا قتل کر کے راجیش کو اس کی جگہ دے دی۔سواتھی کا کہنا تھا کہ اس نے تامل فلم سے متاثر ہو کر یہ منصوبہ بنایا پولیس نے سواتھی کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ راجیش کو بھی اسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :