کورنگی انڈسٹریل ایریا میں رینجرز سے مقابلے میں ڈکیت مارا گیا

بدھ 13 دسمبر 2017 14:43

کورنگی انڈسٹریل ایریا میں رینجرز سے مقابلے میں ڈکیت مارا گیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) کورنگی انڈسٹریل ایریا میں رینجرز سے مقابلے میں ڈکیت مارا گیا۔ ترجمان کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا میں منگل کی شب دو ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اطلاع ملنے پر رینجرز اہلکار موقع واردات پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

رینجرز کے مطابق ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم رینجرز کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت ناصر عرف کالا کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے پستول برآمد کر لیا گیا۔ ملزم گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

متعلقہ عنوان :