ڈونلڈ ٹرمپ نے 700 ارب ڈالر کے دفاعی پالیسی بل پر دستخط کر دیئے

ٹرمپ کا کانگرس پر بل جلد منظور کرنے پر زور ، آئندہ ہفتے نئی امریکی اسٹریٹجی کا بھی اعلان کریں گے

بدھ 13 دسمبر 2017 14:40

ڈونلڈ ٹرمپ نے 700 ارب ڈالر کے دفاعی پالیسی بل پر دستخط کر دیئے
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) امریکی صدر ٹرمپ نے 700 ارب ڈالر کے دفاعی پالیسی بل پر دستخط کر دیئے، ٹرمپ کا کانگرس پر بل جلد منظور کرنے پر زور جبکہ آئندہ ہفتے نئی امریکی اسٹریٹجی کا بھی اعلان کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاوس میں ہونے والی تقریب میں اعلی فوجی افسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سات سال بعد امریکی فوج کی قوت میں اضافہ کر رہے ہیں، بل امریکی فوج کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب یہ کانگرس کی ذمہ داری ہے کہ بل جلد پاس کرے۔ دفاعی بل میں داعش کے خلاف لڑائی کے لیے 66 ارب ڈالر کے فنڈ بھی شامل ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نئی امریکی سکیورٹی اسٹریٹیجی کا اعلان آئندہ ہفتے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :