ڈاکٹر طاہر القادری کو دھرنا دینے کے لیے ایک اشارے کا انتظار ہے جو ابھی تک نہیں آیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 دسمبر 2017 13:26

ڈاکٹر طاہر القادری کو دھرنا دینے کے لیے ایک اشارے کا انتظار ہے جو ابھی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سینئیر صحافی عارف نظامی نے ڈاکٹر طاہر القادری کے بارے میں کہا ڈاکٹر طاہر القادری کا دھرنا ایک اشارے کا منتظر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھرنے کے لیے طاہر القادری بس ایک اشارے کا انتظار کر رہے ہیں جیسے ہی ان کو اشارہ مل جائے گا وہ دھرنا دے دیں گے۔ ان کو ابھی تک اشارہ ملا ہے یا نہیں اس بارے میں میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ سیاست کے بڑے بڑے نام ڈاکٹر طاہر القادری کے پاس جا کر حاضری کیوں دے رہے ہیں؟ حالانکہ ڈاکٹر طاہر القادری قابل اعتماد بھی نہیں ہیں۔ ان پر انحصار نہیں کیا جا سکتا۔ عارف نظامی نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: