سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپر مل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 15 دسمبر تک ملتوی

سماعت بینچ میں شامل جسٹس مظہر عالم کے رشتہ دار کے انتقال باعث 3روز کی رخصت پرجانے پر ملتوی کی گئی

بدھ 13 دسمبر 2017 14:26

سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپر مل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 15 دسمبر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپر مل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 15 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ‘ تین رکنی بینچ میں شامل جسٹس مظہر عالم اپنے رشتہ دار کے انتقال کے باعث تین روز کی رخصت پر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپرز مل کیس کھولنے کیلئے نیب کی اپیل پر کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے پندرہ دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

سماعت بینچ نہ مکمل ہونے کے باعث ملتوی کی گئی۔ بینچ کے رکن جسٹس مظہر عالم اپنے رشتہ دار کے انتقال کے باعث تین روز کی رخصت پر گئے ہیں۔ روسٹرم کے مطابق جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اسلام آباد میں موجود نہیں ہیں کیس کی پندرہ دسمبر کی سماعت جسٹس مظہر عالم کی موجودگی سے مشروط ہے۔

متعلقہ عنوان :