قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی 40 منٹ تک معطل رہنے کے بعد کل تک کیلئے ملتوی

حکومت کو مسلسل چوتھے روز کورم پرسبکی کا سامنا‘ حکومتی اراکین نے کورم کی ذمہ داری چیف وہپ شیخ آفتاب پر ڈال دی تین دن ہوگئے کورم پورا نہیں ہورہا ‘یہ زیادتی ہے حکومت کا فرض ہے کہ کورم پورا کرے‘ حکومتی رکن رانا محمد حیات کی بات چیت

بدھ 13 دسمبر 2017 14:16

قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی 40 منٹ تک معطل رہنے کے بعد کل تک کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی 40 منٹ تک معطل رہنے کے بعد کل تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ‘ حکومت کو مسلسل چوتھے روز کورم کا مسئلہ درپیش ‘ حکومت کو سبکی کا سامنا‘ حکومتی اراکین نے کورم پورا کرنے کی ذمہ داری چیف وہپ شیخ آفتاب پر ڈال دی ‘ حکومتی رکن رانا محمد حیات نے کہا کہ تین دن ہوگئے کورم پورا نہیں ہورہا یہ زیادتی ہے حکومت کا فرض ہے کہ کورم پورا کریں۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا۔ فاٹا کے رکن اسمبلی الحاج شاہ جی گل آفریدی نے کورم کی نشاندہی کی جس پر مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر سپیکر نے اجلاس کورم پورا ہونے تک ملتوی کردیا۔ بعد ازاں دوبارہ گنتی کی گئی اور مطلوبہ تعداد نہ ہونے پر اجلاس آج تک کیلئے ملتوی کردیا۔ حکومتی اراکین نے چیف وہیپ کو کورم پورا نہ ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ حکومتی رکن رانا محمد حیات نے کہا کہ چیف وہیپ شیخ آفتاب کی ذمہ داری ہے کہ وہ کورم پورا کریں ہماری حکومت کو دیکھنا چاہئے تین دنوں سے کورم پورا نہیں ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :