نواز حکومت کا رویہ انتہائی غیر سنجیدہ ،

فاٹا کی عوام کو اب تک جمہوری حقوق نہیں ملے ‘ یاسمین راشد

بدھ 13 دسمبر 2017 14:11

نواز حکومت کا رویہ انتہائی غیر سنجیدہ ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز حکومت کا رویہ انتہائی غیر سنجیدہ ہے فاٹا کی عوام کی تذلیل کی جا رہی ہے ، بلا تاخیر بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم فاٹا کو خیبرپختون خواہ میں ضم کرنے کی حامی ہے لیکن نواز شریف ، مولانا فضل الرحمان ، محمود اچکزئی مخالفت کر رہے ہیں ، فاٹا کی عوام کو اب تک جمہوری حقوق نہیں ملے ، فاٹا اصلاحات کے نفاذ میں تاخیری حربے قابل مذمت ہے ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف فاٹا کی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے حکومت فوری طور پر فاٹا اصلاحات کا بل قومی اسمبلی میں پیش کرے اور فاٹا میں ایف سی آر کی خاتمہ کیا جائے اور خیبر پختون خواہ اسمبلی میں فاٹا کے نمائندوں کو نمائندگی دینے کے لئے آئین کے آرٹیکل 106میں ترامیم ناگزیر ہے ، نواز شریف ، مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی فاٹا عوام دشمنی کا ثبوت دے رہے ہے اور انکی اصلیت عوام کے سامنے آ گئی ہے ، آئندہ الیکشن سے پہلے فاٹا کو ہر صورت کے پی کے میں ضم کرنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :