مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گلگت بلتستان میں جتنے ترقیاتی کام ڈھائی برسوں میں کئے اتنے ستر برسوں میں نہیں ہوئے، شفیق الدین

بدھ 13 دسمبر 2017 14:03

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) گلگت بلتستان کے مسترد شدہ سیاسی یتیم صرف اپنے سیاسی مفاد کیلئے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ،مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے گلگت بلتستان میں جتنے ترقیاتی کام ڈھائی برسوں میں کئے ہیں اتنے ستر برسوں میں نہیں ہوئے ہیں ،پیپلز پارٹی کا وہ دور گیا کہ کرپشن کی گنگا میں ہر پارٹی کارکن اشنان کرے اور وزراء نوکر یاں فروخت کریں، اب میرٹ کی بالادستی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار نائب صدر مسلم لیگ( ن) گلگت بلتستان شفیق الدین نے بدھ کے روزایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما حکومت کے خلاف جھوٹا پروپگنڈہ کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں۔

متعلقہ عنوان :