پاک فوج کی شہادتوں پرپوری قوم کوفخرہے، حافظ حفیظ الرحمن

بدھ 13 دسمبر 2017 14:03

پاک فوج کی شہادتوں پرپوری قوم کوفخرہے، حافظ حفیظ الرحمن
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے لیفٹینٹ عبدالمعیداور گلگت سے تعلق رکھنے والے سپاہی بشارت حسین کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے جس پر پوری قوم ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک عزیز کو دہشتگردی کے لعنت سے پاک کرنے کیلئے جو قربانیاں دی گئی ہیں وہ رائیگاں نہیں جائیںگی۔وزیراعلیٰ نے شہداء کی بلندی درجات کے لئے دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :