ٹرمپ کی حکومت میں کرپشن میں اضافہ ہوا-ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا انکشاف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 13 دسمبر 2017 13:19

ٹرمپ کی حکومت میں کرپشن میں اضافہ ہوا-ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا انکشاف
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 دسمبر۔2017ء) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے ایک سالہ دور میں امریکا میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے-ادارے کی جانب سے کیے جانیوالے سروے کے مطابق ہر 10 میں سے 6 امریکی شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے ایک سالہ دور صدارت میں کرپشن میں اضافہ ہوا سروے کے مطابق 44 فیصد امریکیوں کا ماننا ہے کہ کرپشن کا ناسور وائٹ ہاﺅس میں موجود ہے ، جو ڈیموکریٹس کی حکومت کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے نمائندہ برائے امریکا زیو ریٹر کا کہنا ہے کہ ہمارے منتخب نمائندے واشنگٹن کی عوامی خدمت کی قابلیت پر اعتماد قائم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تاحال کارپوریٹ اشرافیہ کے مفادات کو ترجیح دی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ 10 میں سے 7 امریکی سمجھتے ہیں کہ حکومت کرپشن پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے اور 2016 کے مقابلے میں کرپشن کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :