الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف کاروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 13 دسمبر 2017 13:19

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف کاروائی آگے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 دسمبر۔2017ء) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف کاروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ ای سی پی نے تحریک انصاف سے 18 دسمبر تک انٹرا پارٹی انتخاب کے نتائج، کاغذات نامزدگی اور پینل کی تفصیلات طلب کر لیں۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے فیصلہ سنایا۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے راہنما یوسف علی نے انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انٹراپارٹی انتخابات کو غیرآئینی ہونے کی بناءپر کالعدم قرار دیا جائے۔ واضح رہے الیکشن کمیشن اراکین کی عدم موجودگی کے باعث فیصلہ دو بار موخر کیا جا چکا تھا۔سماعت کے بعد اکبر ایس بابر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عام آدمی کو پارٹی میں آگے آنے کا موقع ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی انتخابات کی دستاویزات جمع نہیں کرا سکے گی، انٹرا پارٹی الیکشن جعلی تھے۔ انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان نے قوم سے کیا ایک وعدہ بھی پورا کیا، سیاست میں انتشار کی وجہ عمران خان ہیں۔