فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے او آئی سی وزرائے خارجہ کا استنبول میں اجلاس جاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 13 دسمبر 2017 13:19

فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے او آئی سی وزرائے خارجہ کا استنبول میں ..
استنبول(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 دسمبر۔2017ء) فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے او آئی سی وزرائے خارجہ کا استنبول میں غیرمعمولی اجلاس جاری ہے جس میں پاکستان کی نمائندگی خواجہ آصف کررہے ہیں۔او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے امریکی اعلان کی مذمت کی گئی۔

(جاری ہے)

وزرا ئے خارجہ اجلاس میں فلسطین کے مسئلے پرمشترکہ قرارداد منظور کی جائے گی۔

مشترکہ قرارداد کواسلامی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں بھی پیش کیا جائے گا۔اسلامی کانفرنس تنظیم کا سربراہی اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے اور مزید 2 فلسطینی شہید کر دیئے گئے، جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ عنوان :