انوشکا اور ویرات کو اٹلی میں شادی کا مشورہ ادتیہ چوپڑا نے دیا

بدھ 13 دسمبر 2017 14:03

انوشکا اور ویرات کو اٹلی میں شادی کا مشورہ ادتیہ چوپڑا نے دیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) ڈی این اے کی ایک رپورٹ کے مطابق انوشکا نے جب ادتیہ سے اپنی شادی کے بارے میں مشورہ کیا تو انہوں نے بھارت میں شادی کرنے سے صاف منع کرتے ہوئے کہا کہ یہاں شادی کرنا انتہائی مشکل ہو جائے گا کیونکہ یہاں میڈیا کی رسائی بہت آسان ہے اور پاپا رازی (فوٹو گرافرز) کی وجہ سے ایک دیسی شادی تماشا بن جائے گی۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ انوشکا شرما نے ادتیہ چوپڑا کے مشورہ پر سنجیدگی سے عمل کرتے ہوئے اٹلی میں شادی رچائی۔اس موقع پر صرف 44 کے قریب اہل خانہ اور قریبی دوست موجود تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی 21 دسمبر کو دہلی اور 26 دسمبر کو ممبئی میں ریسیپشن رکھیں گے جن میں بھارتی شوبز اسٹارز،کرکٹ اسٹارز اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :