رقص پر پابندی ،اصلاحی ڈرامے ‘پنجاب حکومت نے فیملی تھیٹر کی بحالی کیلئے اقدامات شروع

الحمر انتظامیہ ڈرامے خود پروڈیوس کریگی ، اوقات کار رات آٹھ سے گیارہ بجے تک ہونگے ،سفارشات تیار

بدھ 13 دسمبر 2017 13:35

رقص پر پابندی ،اصلاحی ڈرامے ‘پنجاب حکومت نے فیملی تھیٹر کی بحالی کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) پنجاب حکومت نے فیملی تھیٹر کو آباد کرنے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دئیے جس کے تحت ڈانس ڈراموں پر پابندی ہو گی جبکہ جگتوں کے نام پرمقدس رشتوں کی پامالی کی بجائے ان کی جگہ صاف ستھرے سبق آموز ،اصلاحی تفریحی ڈرامے پیش کئے جا سکیں گے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ الحمرا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن (ر) عطا ء محمد خان نے الحمرا کی گورننگ باڈی سے مشاورت کے بعد سفارشات تیار کر کے اعلیٰ حکام کو بھجوا دی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ فیملی تھیٹر کی بحالی کیلئے الحمر اانتظامیہ ڈرامے خود پروڈیوس کرے گی جس کے ٹکٹ انتہائی مناسب ہوں گے ، صاف ستھرے ،سبق آموز ،اصلاحی اور تفریحی ڈرامے پیش کرنے کیلئے سینئر رائٹرز اور ڈائریکٹرز پر مشتمل خصوصی پینل تشکیل دئیے جائیں گے۔

یہ ڈرامے باپ کے ساتھ بیٹی ،ماں کے ساتھ بیٹا اور بہن کے ساتھ بھائی بھی دیکھ سکیں گے۔ڈرامے کے اوقات کار رات آٹھ بجے سے گیارہ بجے تک ہوں گے ۔ سفارشات میں مزید کہا گیا ہے کہ الحمر انتظامیہ ان فنکاروں سے رابطہ کر کے انہیں تھیٹر کی جانب راغب کرے گی جو بیہودہ رقص اور فحش جگتوں کی بھرمار کی وجہ سے تھیٹر ڈرامے سے ناطہ توڑ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :