سرگودھا شہر میں دن دیہاڑے پرانی دشمنی پر مسلح افراد کی فائرنگ ‘

باب بیٹی قتل‘ملزم فرار باپ بیٹی عدالت میں تاریخ پیشی کے لیے جانے لگے تو اچانک فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کر دیا گیا

بدھ 13 دسمبر 2017 13:35

سرگودھا شہر میں دن دیہاڑے پرانی دشمنی پر مسلح افراد کی فائرنگ ‘
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) سرگودھا شہر میں دن دیہاڑے پرانی دشمنی پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے باب بیٹی کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے ذرائع کے مطابق بلاک نمبر 14 کے دو گروپوں میں پرانی دشمنی چلی آرہی تھی محمد سلطان اور اسکی بیٹی ام حبیبہ گھر سے تاریخ پیشی کے لیے عدالت جانے کے لئے نکلے تو مخالفین مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 25 سالہ ام حبیبہ موقع پر جاں بحق اور اس کا والدہ زخمی ہوگیا زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی دم توڑ گیا دوہرے قتل کے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتولین اور ملزمان کے درمیان دشمنی چلی آرہی ہے آج جیسے ھی گھر سے باپ بیٹی عدالت میں تاریخ پیشی کے لیے جانے لگے تو اچانک فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کر دیا گیا لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردی گئیں۔پولیس تھانہ سٹی مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :