ن) لیگ کو ہر وہ بندہ دشمن لگتا ہے جو آزادانہ رائے رکھتا ہو،صرف درباری اچھے لگتے ہیں‘ پیپلز پارٹی

شاہ خاور کا تعلق بھی رانا ثنا اللہ کی طرح پیپلز پارٹی سے رہا ہے، (ن) کے دور میں ایڈیشل اٹارنی جنرل بھی رہی' چوہدری منظور

بدھ 13 دسمبر 2017 13:35

ن) لیگ کو ہر وہ بندہ دشمن لگتا ہے جو آزادانہ رائے رکھتا ہو،صرف درباری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو ہر وہ بندہ دشمن لگتا ہے جو آزادانہ رائے رکھتا ہو،صرف درباری اچھے لگتے ہیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور نے پراسیکیوٹر جنرل نیب کے تقرر پر وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہ خاور کا تعلق بھی رانا ثنا اللہ کی طرح پیپلز پارٹی سے رہا ہے، وہ رانا ثنا کے قریبی عزیز سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے زیادہ قریب تھے،شاہ خاور (ن) لیگ دور میں جج بنے اور اس سے قبل (ن) کے دور میں ہی ایڈیشل اٹارنی جنرل رہے،شاہ خاور کئی اہم مقدمات میں نواز حکومت کی جانب سے عدالتوں پیش بھی ہوتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو ہر وہ بندہ دشمن لگتا ہے جو آزادانہ رائے رکھتا ہو، (ن) لیگ کی قیادت کو صرف درباری اچھے لگتے ہیں۔