ْنیشنل بک فاونڈیشن پشاور کے زیراہتمام ڈگری کالج حیات آباد میں ایک روزہ کتب میلے کاانعقاد

بدھ 13 دسمبر 2017 13:24

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) نیشنل بک فاونڈیشن پشاور کے زیراہتمام ڈگری کالج حیات آباد میں ایک روزہ کتب میلے کا انعقادکیاگیا۔ میلے میں بچوں ، اردو ادب اور انگلش کی کتابوں پر40 فیصد رعایت دی گئی۔

(جاری ہے)

میلے کے انعقاد کامقصدکتب بینی کو عام کرنا اورلوگوں کوکتاب کی جانب راغب کرناہے۔ اس موقع پرمراد علی مہند ڈائریکٹر این بی ایف نے تعاون کرنے پر ہایر ایجوکیشن کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ظفر علی شاہ سکریڑی ہایر ایجوکیشن نے این بی ایف کے ڈائریکٹر مراد علی مہند کو مستقبل میں بھی بھرپور تعاون کی یقین دہا نی کرائی۔

متعلقہ عنوان :