پشاور ہائیکورٹ نےا حسان اللہ احسان سے متعلق مزید تحقیقات کا حکم دے دیا

احسان اللہ احسان کو معافی یا رعایت ہرگز نہ دی جائے ۔ عدالت کا حکم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 دسمبر 2017 13:00

پشاور ہائیکورٹ نےا حسان اللہ احسان سے متعلق مزید تحقیقات کا حکم دے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2017ء) : پشاور ہائیکورٹ میں سابق ٹی ٹی پی ترجمان احسان اللہ احسان سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق احسان اللہ احسان سےمتعلق کیس کی سماعت جسٹس یحیٰی آفریدی اور جسٹس اعجاز انور نے کی ۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیاتھا کہ احسان اللہ احسان کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی ۔

(جاری ہے)

سماعت میں حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل پیش ہوئے ۔

پشاور ہائیکورٹ نے حکومت کو حکم دیا کہ احسان اللہ احسان کے خلاف مزید تحقیقات کیا جائیں۔ عدالت نے یہ ہدایت بھی کی کہ احسان اللہ احسان کو کسی قسم کی معافی یا رعایت نہ دی جائے۔ پشاور ہائیکورٹ نے احسان اللہ احسان سے متعلق کیس نمٹاتے ہوئے حکومت کو کالعدم ٹی ٹی پی کے سابق ترجمان کو رہائی نہ دینے کا حکم بھی جاری کیا۔

متعلقہ عنوان :