جرائم کی بیخ کنی کے سلسلے میںکسی اثررسوخ کوخاطرمیں نہیں لایاجائیگا، مرتضیٰ علی

بدھ 13 دسمبر 2017 13:24

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء)تھانہ مندنی ضلع چارسدہ کے ایس ایچ اومرتضیٰ علی نے جرائم پیشہ افراداورمنشیات فروشوں کووارننگ دی ہے کہ وہ اپنادھندہ ترک کردیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے تھانہ کاچارج سنبھالنے کے بعد ’’اے پی پی ‘‘ سے گفتگوکے دوران کیا۔ انہوںنے کہاکہ رات کو موبائل گشت سے ڈاکہ زنی جیسے واقعات میں کمی آئی ہے۔

انہوںنے کہاکہ قانون کے نظرمیں امیراورغریب دونوں برابرہے اسلئے جرائم کی بیخ کنی کے سلسلے میںکسی اثررسوخ کوخاطرمیں نہیں لایاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ اسلحہ کی نمائش اورہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہے اوراس کے خلاف ورزی کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائیگا۔انہوںنے کہاکہ کرپشن اوربدعنوانی میں ملوث پولیس اہلکاروںکے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی اوران سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ امن وامان کا قیام عوام کے تعاون کے بغیرممکن نہیں لہٰذا ان سے اپیل ہے کہ علاقے کے وسیع ترمفادمیںپولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے جرائم سے پاک معاشرہ کے قیام کوممکن بنایاجائے۔ایک سوال کے جواب میںمرتضیٰ علی نے کہاکہ علاقے میں بھتہ خوروںکیلئے کوئی جگہ نہیںاوران کولوگوں کے جان ومال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے۔ انہوںنے کہاکہ پولیس عوام کی محافظ فورس ہے لہٰذا عوام بلاجھجک اپنی شکایات تھانہ ہٰذا میں درج کرائیں تاکہ بروقت ازالہ کیاجا سکے۔

انہوںنے کہاکہ دشمنیوں اورتنازعات کے خاتمے کیلئے ڈی آرسی کاکردارنہایت اہم ہے اورعلاقہ مشران کے تعاون سے اوران کی جدوجہدسے سالہاسال کی دشمنیاں ختم ہوچکی ہیں۔انہوںنے کہاکہ سودخوروں کے خلاف کاروئیاں جاری رہینگی ۔