خصوصی افرادکے فلاح وبہبودکیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ وقت کی اہم ضرورت ہے، سیکرٹری ریلیف

بدھ 13 دسمبر 2017 13:24

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) خصوصی افرادکے فلاح وبہبودکیلئے حکومت ہرممکن اقدامات کررہی ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بھی وقت کی اہم ضرورت ہے، دیگر ممالک میں حکومت کے ساتھ ساتھ نیم سرکاری ادارے،غیرسرکاری تنظیمںاوردیگرمخیرحضرات بھی خصوصی افرادکی دیکھ بھال میں پیش پیش ہوتے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ وہاں خصوصی افراداپنے آپ کومعاشرے سے الگ محسوس نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارسیکرٹری آرآرایس ڈیپارٹمنٹ نے پی ڈی ایم اے کے زیراہتمام نشترہال پشاورمیں خصوصی افرادکیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری ریلیف شاہ نے کہاکہ خصوصی افرادہمارے معاشرے کااہم حصہ ہے اورایس ڈی جی ایس کے تحت اب ان کیلئے ترقی کے دروازے کھول دئیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے محمدخالد نے کہاکہ معذورافرادکاخصوصی خیال رکھاجائے۔