پشاور، گداگروں کیخلاف کریک ڈائون، 8 گرفتار

بدھ 13 دسمبر 2017 13:24

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے سٹی سرکل میں گداگروں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 8گداگروں کوگرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنزسجاد خان نے شہرکے مختلف چوراہوں پرگداگروںکی شہریوں کوبے جاتنگ کرنے کی شکایات موصول ہونے پرپولیس کوایکشن لینے کی ہدایت کی۔ پہاڑی پورہ پولیس نے گداگروں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 8گداگروں ابراہیم ولد جھل نڑ، پاگپوولد الہدتو،ہدایت اللہ ولد علی بخش،چلشاد ولد تیغ نڑخان،بیبرک ولد ریحان خان،رحیب ولد محمدچیتل،شاہد ولد مہر،رب نوازولد الہدتوساکنان شکارپورسندھ کوگرفتارکرکے مقدمات درج کرکے چالان عدالت میںجمع کرادئیے۔

متعلقہ عنوان :