وزیر داخلہ سندھ نے مبینہ طور پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی

بدھ 13 دسمبر 2017 13:24

وزیر داخلہ سندھ نے مبینہ طور پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکار ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے بھٹائی آباد گلستان جوہر کے علاقے میں مبینہ طور پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ سندھ کے مطابق بھٹائی آباد گلستان جوہر میں مبینہ فائرنگ سے پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم کو خصوصی ٹاسک دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :