الیکشن کمیشن نے ووٹر فہرستوں میں رجسٹریشن کا فرق مٹانے کیلئے ضلعی سطح پر رائے دہندہ آگاہی کمیٹیاں قائم کی ہیں، وزارت پارلیمانی امور کا قومی اسمبلی میں تحریری بیان

بدھ 13 دسمبر 2017 13:10

الیکشن کمیشن نے ووٹر فہرستوں میں رجسٹریشن کا فرق مٹانے کیلئے ضلعی سطح ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) الیکشن کمیشن نے ووٹر فہرستوں میں خواتین اور مردوں میں رجسٹریشن کا فرق مٹانے کیلئے ضلعی سطح پر رائے دہندہ آگاہی کمیٹیاں قائم کی ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وزارت پارلیمانی امور کی طرف سے تحریری طور پر بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے خواتین کے اندراج کی مہم کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت آٹھ لاکھ 80 ہزار خواتین کو قومی شناختی کارڈ کی فراہمی اور ان کی بطور ووٹر رجسٹریشن کرائی جائے گی۔ اس کے علاوہ ضلعی سطح پر آگاہی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں جن کی سربراہی ضلعی الیکشن کمشنر کرے گا اور اس میں ضلعی حکومت اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے آٹھ آٹھ ممبران شامل ہوں گے۔