پشاور موڑ سے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک میٹرو بس پراجیکٹ کی تکمیل 31 مارچ 2018ء کو ہوگی

بدھ 13 دسمبر 2017 13:10

پشاور موڑ سے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک میٹرو بس پراجیکٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) میٹرو بس پراجیکٹ پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل 31 مارچ 2018ء کو ہوگی۔

(جاری ہے)

وزارت مواصلات کی جانب سے تحریری طور پر قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ قبل ازیں اس منصوبے کا پیکج ون اور ٹو 13 نومبر 2017ء جبکہ پیکج تھری 12 دسمبر 2017ء کو مکمل ہونا تھا تاہم اب اس کی سڑکوں کی تعمیر 3 جنوری 2018ء جبکہ سٹیشنز کی تعمیر 31 مارچ 2018ء کو مکمل ہوگی۔