Live Updates

پرویز مشرف کی سپریم کورٹ سے اپیل کر مریم نواز کا رد عمل بھی آ گیا

غداری کی قیمت ہر صورت ادا کرنا ہو گی ۔ مریم نواز کا ٹویٹر پیغام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 دسمبر 2017 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ اور سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف نے گذشتہ روز کہا کہ حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے سپریم کورٹ عبوری حکومت کو اختیار دے کہ وہ آئین میں ترمیم کرے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہٹانے کے لیے کوئی آئینی طریقہ نکالنا ہو گا۔ سابق صدر نے سپریم کورٹ سے بھی اپیل کی کہ وہ حکومت کو ہٹانے کا حکم دیں۔

(جاری ہے)

اور حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ خود ہی مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں ۔ پرویز مشرف کے اس بیان پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹر پیغام میں پرویز مشرف کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ ٹویٹر پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ غاصب آمر کو یہ بات ذہن نیشن کرلینی چاہئیے کہ اس نئے غداری کی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ انہیں ایک نہ ایک دن ضرور غداری کی سزا ملے گی انشاءاللہ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات