بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے 500 کے وی اور 220 کے وی کے 9 گرڈ سٹیشنوں کے منصوبے کی تکمیل ہوگئی ہے، وزارت توانائی

بدھ 13 دسمبر 2017 13:10

بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے 500 کے وی اور 220 کے وی کے 9 گرڈ سٹیشنوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) ملک میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں 500 کے وی اور 220 کے وی کے 9 گرڈ سٹیشنوں کے منصوبے کی تکمیل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وزارت توانائی کی جانب سے تحریری طور پر بتایا گیا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران ملک میں لوڈ سنٹرز پر بجلی کی ترسیل کیلئے شکارپور‘ ڈیرہ غازی خان‘ لاہور میں پانچ پانچ سو جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ لورہ لائی‘ چشتیاں‘ گجرات‘ خضدار اور اوکاڑہ میں 220 کے وی کے گرڈ سٹیشن بنائے گئے۔

رواں مالی سال کے دوران رحیم یار خان‘ مانسہرہ‘ نوشہرہ‘ لالیاں‘ ڈی آئی خان‘ چکدرہ اور لاہور میں نئے گرڈ سٹیشن قائم کئے جائیں گے جبکہ ایکنک سے 8 مزید پراجیکٹس کی منظوری لی گئی ہے جن میں اسلام آباد میں 2 گرڈ سٹیشن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :